سیالکوٹ: (دنیا نیوز) سابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ سیالکوٹ کی اکانومی کو موٹر وے نے بریک تھرو دیا۔
سابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے نجی فیکٹری میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوفی خورشید مرحوم نے انڈسٹری میں اہم کردار ادا کیا، 2001ء میں کہا تھا سیالکوٹ ٹیکسٹائل انڈسٹری کی طرف جائے گا، بھارت 133بلین کی آئی ٹی کی ایکسپورٹ کر رہا ہے، سعودیہ 113 بلین کی تیل کی ایکسپورٹ کر رہا ہے۔
خواجہ آصف نے کہا اس شہر کی اکانومی میں گزشتہ 75 سالوں میں موٹروے نے بریک تھرو دیا، موٹروے کی تعمیر سے انڈسٹری کو فائدہ حاصل ہوا ہے، یہ موٹروے اسلام آباد تک جائے گی، سٹرکوں کی تعمیر سے بنیادی مسائل حل ہوتے ہیں، سیال ایئرلائن کامیابی کی راہوں پر گامزن ہے۔