کوئٹہ: (دنیا نیوز) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے ملاقات کی، ملاقات میں قانونی سازی اور دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
صادق سنجرانی سے کامران ٹیسوری نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، چیئرمین سینیٹ نے گورنر سندھ کے اعزاز میں ظہرانہ دیا، ملاقات میں آئین و قانون سازی، عوامی فلاح وبہبود کے اقدامات، بین الصوبائی ہم آہنگی کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے حامل اور دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
گورنر سندھ نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی شفاف تکمیل اور عوامی فنڈز کے تحفظ کے لئے قانون سازی وقت کی اہم ضرورت ہے، چیئرمین سینیٹ نے کہا سینیٹ میں آئین سازی میں عوامی مفاد کو مقدم رکھا جارہا ہے۔