کراچی: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے میٹرک بورڈ کے امتحانی نتائج میں بے قاعدگیوں کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ تعلیم سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔
وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقرنے کہا امتحانی نتائج تیار کرنے والا دو سرکاری ملازمتیں کر رہا ہے، بیک وقت دو سرکاری ملازمتیں کرنا غیر قانونی ہے، وزیراعلیٰ سندھ نے چھان بین کے بعد متعلقہ ملازم کے خلاف قانونی کارروائی کی ہدایت کر دی۔
جسٹس (ر) مقبول باقر نے کہا کہ امتحانات جیسے اہم شعبے میں غیرقانونی ملازمت یا تبادلہ کیسے ہوا رپورٹ کریں، امتحانی نتائج کو شفاف بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں، وزیراعلیٰ سندھ نے حکومت کی ساکھ مجروح کرنے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا حکم دیدیا۔