کراچی: (دنیا نیوز) بلدیاتی ضمنی الیکشن میں کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے معاملہ پر جماعت اسلامی کے امیدواروں نے تینوں حلقوں میں بیرسٹر مرتضی وہاب کے کاغذات کو چیلنج کر دیا۔
جماعت اسلامی کے امیدواروں نے گذری، ماڑی پور اور گڈاپ کے ریٹرننگ افسروں کے پاس درخواستیں جمع کرا دیں، امیدواروں نے اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ قانون کے مطابق یو سی چیئرمین کا امیدوار اسی حلقے سے الیکشن لڑ سکتا ہے جہاں کا وہ ووٹر ہو۔
واضح رہے کہ مرتضی وہاب کے گذری سے کاغذات نامزدگی منظور ہو چکے ہیں۔