اسلام آباد: (دنیا نیوز) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے مراکش کے لیے پاکستان کے نامزد سفیر سمیع ملک نے ملاقات کی۔
وزیراعظم نے سمیع ملک کو مراکش کے سفیر کے عہدے کے لیے نامزد ہونے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
انوار الحق کاکڑ نے سمیع ملک کو پاکستان اور مراکش کے سفارتی تعلقات میں مزید بہتری لانے اور دونوں ممالک کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے اقدامات لینے کی ہدایت کی۔