فیصل آباد: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خرم دستگیر نے کہا کہ نوازشریف کو ہٹانے پر ملک میں دہشتگردی آئی۔
مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خرم دستگیر نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فیصل آباد والوں سے شکایت ہے تالیاں بہت کم بجاتے ہیں، لگ رہا ہے کہ آپ لوگوں کو بھوک لگی ہے، نوازشریف کو آمرنے بازور طاقت اقتدارسے ہٹایا۔
— Dunya News (@DunyaNews) October 12, 2023
ن لیگ کے رہنما نے کہا کہ 2016ء میں تاریخ کی سب سے کم مہنگائی تھی، نوازشریف دورمیں دہشت گردی کا خاتمہ ہوا، نوازشریف نے کراچی میں امن قائم کیا، نوازشریف کو اقتدار سے ہٹانے پر 18 سے20 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ آئی، نوازشریف کو ہٹانے پر ملک میں مایوسی تھی۔
خرم دستگیر نے کہا کہ پانچ جون 2013ء کو نوازشریف نے تیسری بار حلف اٹھایا، اگلے چار سالوں میں لوڈشیڈنگ، مہنگائی ختم ہوتے دیکھیں گے، جنہیں واپس لایا گیا آج وہی لوگ دہشت گردی کر رہے ہیں، صدرمملکت نے ان لوگوں کے لئےعام معافی کا اعلان کیا تھا، یقین ہے اکیس اکتوبر کو نوازشریف کا تاریخی استقبال کریں گے۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ نوازشریف ہی ملک کو ٹھیک کریں گے، سپریم کورٹ کے فیصلے کی کوئی عارضی خوشی نہیں ہے، کل شکرانے کا سجدہ ادا کیا ہے، پارلیمان کی قانون سازی آئین کے مطابق ہے، آنے والے وقت کے لئے اچھی خبرمل گئی ہے۔