لاہور: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ کی جانب سے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے فیصلے پر سابق وزیر اعظم شہباز شریف کا ردِ عمل بھی منظر عام پر آگیا۔
مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ 2023ء کے حوالے سے سپریم کورٹ کا فیصلہ خوش آئند قدم ہے، یہ نہ صرف خود سپریم کورٹ کے کام کو جمہوری بناتا ہے بلکہ پارلیمنٹ کا بھی احترام کرتا ہے جو پاکستان کے عوام کی نمائندگی کرتی ہے۔
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) October 11, 2023
اپنے پیغام میں شہباز شریف نے مزید کہا کہ یہ بتانا ضروری ہے کہ قانونی ماہرین کے مطابق ماضی کے فیصلوں کے خلاف اپیلوں سے متعلق زیر بحث مخصوص شق کا میاں نواز شریف پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔