نوازشریف نے صرف نعرے نہیں لگائے، ہمیشہ عملی کام کرکے دکھائے: خرم دستگیر

Published On 10 October,2023 07:34 pm

جڑانوالہ: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی خرم دستگیر نے کہا کہ نوازشریف نے صرف نعرے نہیں لگائے ہمیشہ عملی کام کرکے دکھائے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی خرم دستگیر نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کے استقبال کے لئے ہم سب تیار ہیں، نوازشریف پاکستان کے اچھے دن لیکر آرہا ہے، نوازشریف بجلی کے بلوں کو ٹھیک کرنے آرہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کیلئے اقتدار معنی نہیں رکھتا، خوشخبریاں لے کر آ رہے ہیں: عطا تارڑ

خرم دستگیر نے کہا کہ نوازشریف والا ریکارڈ کسی کے پاس نہیں ہے، نوازشریف نے ترقیاتی کاموں کے جال بچھائے، اکیس اکتوبر کو گھروں میں نہیں بیٹھنا، اکیس اکتوبر کو سب نے مینار پاکستان پہنچنا ہے۔