اسلام آباد: (دنیا نیوز) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے آئندہ عام انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان کر دیا۔
شاہد خاقان عباسی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ میرے لیڈر نوازشریف ہیں، شہبازشریف اور مریم نواز نہیں، مریم نواز پارٹی کی بھاگ دوڑ سنبھالیں گی تو ہم جیسے الگ ہو جائیں گے، مجھے کسی نے نوازشریف کے استقبال کا نہیں کہا، سیاسی جماعت کی جگہ موجود ہے لیکن وہ بعد کی بات ہے
سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ عدم اعتماد کے بعد ہمیں حکومت نہیں بنانی چاہئے تھی۔