پاکپتن: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا کہ مہنگائی کی وجہ سے ساڑھے سات کروڑ لوگ دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں۔
مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا کہ پاکستان میں مہنگائی نے لوگوں کا جبنا مشکل بنا دیا ہے، نواز شریف کے دور میں ڈالر 95 سے 105 کا تھا، لوگ پوچھتے ہیں کہ نواز شریف کی آمد پر کیسا جشن منائیں تو نوازشریف کہتا ہے کہ کیسا جشن؟
میاں جاوید لطیف نے مزید کہا کہ جو ریاست کے محسن ہوتے ہیں کب تک گولی کا نشانہ بنیں گے، کب تک انڈیا کے یار کہلائیں گے۔