مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف لندن سے جدہ پہنچ گئے

Published On 12 October,2023 02:23 am

جدہ: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف لندن سے سعودی عرب کے شہر جدہ پہنچ گئے ہیں۔

سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نجی ایئر لائن کی پرواز کے ذریعے جدہ پہنچے ہیں، نواز شریف سعودی عرب میں ایک ہفتہ قیام کریں گے، اپنے سعودی عرب میں قیام کے دوران وہ عمرہ ادا کریں گے۔

قبل ازیں نواز شریف ہیتھرو ایئرپورٹ سے سعودی عرب کیلئے روانہ ہوئے تھے، سابق وزیر اعظم کے ہمراہ ان کے فیملی ممبران، قریبی رفقاء بھی موجود ہیں، نواز شریف کو برطانیہ میں ہائی کمشنر ڈاکٹر فیصل نے روانہ کیا تھا۔