لاہور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ عوام کو احتساب سے غرض نہیں وہ ریلیف چاہتے ہیں، ملک کو سب سے زیادہ نقصان عدلیہ نے پہنچایا۔
مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے دنیا نیوز کے پروگرام ’آن دی فرنٹ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف 2007ء میں آئے تو جہاز واپس موڑ دیا گیا، نوازشریف دوسری بار آئے تو جیل بھیج دیا گیا۔
خواجہ آصف نے کہا کہ حالات کے مطابق حقیقت کو سامنے رکھنا ہوگا، عوام کا سب سے بڑا مسئلہ احتساب نہیں مہنگائی ہے، بہت سی میٹنگزمیں کہا احتساب کو بیانئے کا محور نہیں ہونا چاہئے، عدلیہ بار بار آزمائش پر پورا نہیں اتری، عدلیہ کی نئی لیڈر شپ سے بڑی امیدیں ہیں۔