اسلام آباد: (دنیا نیوز) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے شیرافضل مروت کی جانب سے دھمکیاں موصول ہونے پر اندراج مقدمہ کی درخواست منظور کر لی۔
ایڈیشنل سیشن جج اویس محمد کی عدالت میں درخواست گزار شیرافضل مروت پیش ہوئے، ایس ایچ او تھانہ مارگلہ نعمان شفیق نے عدالت میں اپنا جواب جمع کرا دیا، عدالت نے ایس ایچ او تھانہ مارگلہ نعمان شفیق کے جواب کو وصول کر لیا۔
عدالت نے شیرافضل مروت کی اندراج مقدمہ کی 22 اے کی درخواست منظور کرتے ہوئے شیرافضل مروت کی جانب سے تھانہ مارگلہ کو اندراج مقدمہ کا حکم دے دیا۔