لاہور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ نظام میں تبدیلی ناگزیر ہے، ہمیں صوبوں کی اجارہ داری ختم کرنا ہوگی۔
مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر مفتاح اسماعیل نے دنیا نیوز کے پروگرام ’دنیا کامران خان کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ نظام بالکل نہیں چل سکتا، اس کو ہر صورت میں تبدیل کرنا ہوگا، پی ایس ڈی پی کا کام نالیاں بنانا نہیں ہے۔
مفتاع اسماعیل نے مزید کہا کہ فرسودہ نظام کا خاتمہ اور لوکل نمائندوں کو بااختیار بنانا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہونا چاہئے۔