الیگزینڈر ببلک یورپین اوپن ٹینس مینز سنگلزکے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

Published On 19 October,2023 12:34 pm

برسلز: (ویب ڈیسک ) قازقستان کے نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کے تھرڈ سیڈڈ الیگزینڈر ببلک یورپین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل راؤنڈ میں پہنچ گئے ۔

اے ٹی پی کے زیر اہتمام یورپین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ بیلجیم کے شہر اینٹورپ میں جاری ہے۔

مردوں کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے راؤنڈ میں ایونٹ کے تھرڈ سیڈڈ 26 سالہ الیگزینڈر ببلک نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف فرانسیسی کھلاڑی گریگوئیر باریری کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 2-6 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔