بیجنگ : (ویب ڈیسک ) پولینڈ کے نامور ٹینس سٹار ہیوبرٹ ہرکاز نے روسی حریف کھلاڑی اور ایونٹ کے ففتھ سیڈڈ آندرے روبلوف کو ہرا کر شنگھائی ماسٹرز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔
چین میں جاری اے ٹی پی ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں میں پولینڈ کے نامور ٹینس سٹار ہیوبرٹ ہرکاز نے سخت مقابلے کے بعد روس کے حریف کھلاڑی اور ایونٹ کے ففتھ سیڈڈ آندرے روبلوف کو 3-6، 6-3 اور 6-7(8-10)سے ہرا کر شنگھائی ماسٹرز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔
ہیوبرٹ ہرکاز نے دو گھنٹے اور 9 منٹ کے مقابلے کے بعد کامیابی اپنے نام کی ہے ۔
انہوں نے اس فتح کے بعد دوسرا اے ٹی پی ماسٹرز 1000 ٹائٹل اپنے نام کیا ہےجبکہ یہ ان کے کیریئر کا ساتواں اے ٹی پی ٹائٹل ہے ۔
اس موقع پر پولش ٹینس سٹار ہیوبرٹ ہرکاز نے کہا کہ یہ ایک بڑا ٹورنامنٹ تھا جس میں اپنی کامیابی پر بہت خوش ہوں، میں مستقبل میں بھی اپنی عمدہ کارکردگی کو برقرار رکھتے ہوئے مزید فتوحات حاصل کروں گا۔