اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں کے ڈیلی ویجز ملازمین کے مستقلی کیس میں کامیاب امیدواروں کے نتائج شائع کرنے کا حکم دے دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے حکمنامہ جاری کیا۔
حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ وزارت تعلیم فیڈرل پبلک سروس کمیشن سے کامیاب امیدواروں کے نتائج ویب سائٹ پر جاری کرے، کامیاب امیدواروں کے آفر لیٹر بھی ان کو ارسال کئے جائیں۔
عدالتی حکمنامے کے مطابق ایف پی ایس سی حکام نے نتائج کی کاپی عدالت کے سامنے پیش کی، ایف پی ایس سی حکام کے مطابق 26 ستمبر کو نتائج وزارت تعلیم کو بھجوا دیئے، عدالت کو بتایا گیا کہ نتائج کو شائع کرنا اور مزید پراسیس کو آگے بڑھانا وزارت تعلیم کا کام ہے۔
عدالت نے کہا کہ کیس کی مزید سماعت 30 نومبر کو ہوگی۔