چین کی سرمایہ کاری سے ملک میں معاشی استحکام آئے گا : نگران وزیراعظم

Published On 23 October,2023 03:39 pm

اسلام آباد: (دنیانیوز) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ تعلقات اہمیت کے حامل ہیں،چین کی سرمایہ کاری سے ملک میں معاشی استحکام آئے گا۔

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے دورہ چین کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتےہوئے کہا کہ چین کا دورہ خوشگوار رہا، حالیہ دورہ چین میں صدر شی پنگ سے ملاقات انتہائی مثبت رہی ۔

انہوں نے کہا کہ دورہ چین میں نجی کمپنیوں کی جانب سے سرمایہ کاری پر سنجیدگی کا اظہار کیا گیا، ہمارے 20کے قریب ایم او یوز سائن ہوئے ہیں ، ایک عرصے کے بعد چین کے ساتھ اتنی بڑی تعداد میں سمجھوتے ہوئے، چین سے ہونیوالے سمجھوتوں کا تواتر پاکستان کے مفاد میں ہے۔

انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ پاکستان پرعزم ہے کہ حالیہ ملاقات کے بعد سی پیک کا تسلسل جاری رکھے گا ، سی پیک کے دوسرے مرحلے میں چین کی نجی کمپنیاں بھی سرمایہ کاری کریں گی، سی پیک منصوبوں کی رفتار تیز ہونے سے معاشی و معاشرتی ترقی میں بہتری آئے گی، سی پیک دونوں ممالک کے درمیان رابطوں کو مزید فروغ دے رہا ہے۔

نگران وزیراعظم نے کہا کہ حالیہ دورے میں کابینہ ارکان نے بھی پاک چین تعلقات کی بہتری میں بھرپور معاونت کی ہے۔

ان کاکہنا تھا کہ غیر قانونی مقیم افراد کو ملک سے نکالنے کیلئے پرعزم ہیں، ہم عرض کررہے ہیں کہ غیر قانونی افراد اپنے ملک سےویزہ لیکر آئیں۔

خبر میں تفصیل شامل کی جارہی ہے ۔۔