اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ میں العزیزیہ ریفرنس اور ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اپیلوں کی بحالی کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر ہو گئیں۔
چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل خصوصی بینچ تشکیل دے دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نوازشریف کی ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس میں اپیلیں بحال کرنے کی درخواستیں دائر
اسلام آباد ہائیکورٹ کا خصوصی بینچ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی درخواستوں پر کل سماعت کرے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد و سابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے ایڈووکیٹ امجد پرویز کے ایسوسی ایٹ گلزار احمد اور ظہور احمد نے درخواستیں دائر کی تھیں۔
درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی تھی کہ ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی اپیلیں بحال کی جائیں، درخواستوں کو میرٹ پر سن کر فیصلہ کیا جائے۔