اسلام اباد: (دنیا نیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ غزہ میں انتہائی ظلم ہورہا ہے، وہاں کی صورتحال دیکھ کر آنکھوں میں آنسو آجاتے ہیں۔
صدر ڈاکٹرعارف علوی نے کینسر سے آگاہی کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسداد پولیو مہم کامیابی سے جاری ہے، پاکستان نے کرونا وباء کا بہترین حکمت عملی سے مقابلہ کیا، ہر گھر کو کسی نہ کسی صورت میں ذہنی صحت کے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) October 23, 2023
صدر مملکت نے کہا کہ گھر کے اندر اچھے ماحول سے ذہنی صحت کے مسائل سے چھٹکارا ممکن ہے، ذہنی صحت کے مسائل کی وجہ سے لوگ خودکشیاں کرتے ہیں، غزہ میں اسرائیلی مظالم دیکھ کر ہر شخص دکھی ہے، غزہ کی صورتحال انتہائی افسوسناک ہوچکی ہے۔