اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ میں سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی فرد جرم کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر ہو گئی۔
درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ ٹرائل کورٹ نے جلد بازی میں فرد جرم عائد کی، چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف فرد جرم کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق درخواست پر سماعت کریں گے۔