لاہور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ نیب نے گزشتہ 12 ، 13 سال اندھیر نگری مچائے رکھی۔
خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ جو بھی حکومت آتی ہے اس کو نیب کے گزشتہ 25، 24 سال میں کردار کو دیکھنا ہوگا، آنے والی حکومت کو یہ بھی دیکھنا ہوگا کہ نیب کو برقرار رکھا جائے یا نہیں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ اگر پوری چیز کو ری ویو کر دیا تو نیب ترمیم کی کیا ضرورت ہے، چیئرمین پی ٹی آئی پر ایسے بھی کیس ہیں جن کا نیب سے کوئی تعلق نہیں، جو القادر ٹرسٹ کا کیس ہے اس میں کون سی ایسی چیز ہے، جب وہ برسر اقتدار تھے تب ہی انہوں نے پیسے اور باقی چیزیں لی تھیں۔
مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما نے کہا کہ دس ہزار درہم تنخواہ لینے میں اور اربوں لینے میں بہت فرق ہے۔