اسلام آباد: (دنیا نیوز) نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ کوریا نے اپنی پرعزم قیادت کی بدولت ترقی کے اہداف حاصل کئے۔
نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کوریا اور پاکستان کے 40 سالہ سفارتی تعلقات پر منعقدہ تقریب میں شرکت کی، تقریب کا انعقاد جمہوریہ کوریا کے سفارت خانے کی جانب سے کیا گیا، تقریب میں دونوں ممالک کے 40 سالہ سفارتی تعلقات کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا گیا۔
— PTV News (@PTVNewsOfficial) October 26, 2023
تقریب میں گورنر سندھ، غیر ملکی سفارت کاروں سمیت دیگر اہم شخصیات نے بھی شرکت کی، نگران وفاقی وزیر اطلاعات نے سفارتی تعلقات کے 40 سال مکمل ہونے پر پاکستان اور کوریا کی عوام مبارکباد دی۔
مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ پاکستان جمہوریہ کوریا کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، کوریا نے اپنی دور اندیش اور پرعزم قیادت کی بدولت اقتصادی اور صنعتی شعبوں میں ترقی کے اہداف حاصل کئے۔
نگران وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان جنوبی کوریا کو اقتصادی و تکنیکی ترقی کی تلاش میں ایک قابل قدر اتحادی کے طور پر دیکھتا ہے۔