پشاور: (دنیا نیوز) پاکستان میں تعینات روس کے سفیر ڈینیلا گینیچ نے کہا ہے کہ اسلامو فوبیا کیخلاف پاکستان اور روس ایک صفحہ پر ہیں۔
نجی کالج میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے روسی سفیر ڈینیلا گینیچ نے کہا کہ پاکستان ایک عظیم ملک ہے، دونوں ممالک کے درمیان بہتر تعلقات ہیں۔
روس کے سفیر نے تقریب کے دوران "پاکستان زندہ باد" کا نعرہ لگایا اور کہا پاکستان ایک مہمان نواز ملک ہے، دونوں کے درمیان مضبوط سفارتی تعلقات ہیں۔
روسی سفیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان نے اسلامو فوبیا کے خلاف آواز اٹھائی ہے، روس نے اس امر کی حمایت کی۔