کراچی: (دنیا نیوز) صوبائی الیکشن کمشنر کے مطابق صوبہ سندھ کے 16 اضلاع میں 5 نومبر 2023ء بروز اتوار کو بلدیاتی ضمنی الیکشن ہوں گے۔
صوبائی الیکشن کمشنر نے مزید بتایا براہ راست (ڈائریکٹ) سیٹوں پر مختلف کیٹیگریز پر ہونیوالے ضمنی انتخابات کیلئے 182 پولنگ سٹیشنز بنائے گئے ہیں، کونسلز کی 25 نشستوں پر 116 اُمیدواروں کے درمیان مقابلے ہوں گے۔
صوبائی الیکشن کمشنر سندھ نے کہا کہ ضمنی بلدیاتی انتخابات کے شفاف اور غیر جانبدارانہ انعقاد کے لئے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسروں، ریٹرننگ افسروں، ضلعی انتظامیہ اور پولیس افسروں کو سخت ہدایات جاری کردیں، پرامن انتخابی عمل کو یقینی بنانے کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لائے جائیں گے۔