نیول چیف کا دورہ سعودی عرب، اہم ملاقاتیں، مختلف امورپرتبادلہ خیال

Published On 01 November,2023 09:31 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے سعودی عرب کے دورے میں سعودی عرب کی اعلیٰ عسکری قیادت سے اہم ملاقاتیں کی ہیں۔

ترجمان کے مطابق نیول چیف کی سعودی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل فیاض بن حامد الرویلی سے ملاقات ہوئی ہے۔

نیول چیف کی کمانڈر رائل سعودی نیول فورسز وائس ایڈمرل فہد بن عبداللہ الغفیلی سے بھی ملاقات ہوئی ہے۔

ترجمان کے مطابق ملاقات میں عسکری اور دفاعی شعبوں میں تعاون کے پہلوؤں، جوائنٹ کوآرڈینیشن اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف کے دورے سے پاک سعودی دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔