ڈی آئی خان: (دنیا نیوز) سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کے پرسنل سیکرٹری لطیف نیازی نے بھی پی ٹی آئی سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا۔
سابق وفاقی وزیر کے پرسنل سیکرٹری لطیف نیازی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کے واقعہ کی پرزور مذمت کرتا ہوں، میرا پورا خاندان پاکستان اور ریاستی اداروں کے ساتھ کھڑا ہے، میں پاکستانی شہری ہوں، میں ریاستی اداروں کے ساتھ ہوں۔
— Muhammad Zia Ul Haq (@MZiaUlHaq786) November 1, 2023
لطیف نیازی نے کہا کہ میں افغانی نہیں پاکستانی شہری ہوں، میں دوستوں اور خاندان کے مشورے کے بعد دوسری پارٹی میں شمولیت اختیار کروں گا، علی امین کی کوئی جائیداد میرے نام نہیں ہے، 9 مئی کے بعد میرا علی امین سے کوئی رابطہ نہیں ہوا ہے۔