کراچی : (دنیانیوز) کراچی میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کل ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق صدر ٹاؤن کی یوسیز میں ترسیل کا عمل شروع کردیا گیا ہے اور یوسی6، 12اور 13 کا پولنگ سامان پہنچنا شروع ہو گیا جو کہ آر اوز، ڈی آراوز پریزائیڈنگ آفیسرز کے حوالے کیا جارہاہے ۔
ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لئے121پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں،42 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس اور 72 حساس قرار دے دیے گئے ۔
شہر کی 3 یوسی، 2 وائس چیئرمین 4 وارڈ کی نشستوں پر انتخاب ہوگا جس میں کل 2 لاکھ 6 ہزار 686 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے ۔