اسلام آباد : (دنیانیوز ) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے ملاقات کی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ملاقات میں صوبے کے مختلف انتظامی امور اور امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ، وزیر اعلیٰ سندھ نے وزیراعظم کو صوبے میں نگران حکومت کی جانب سے عوامی فلاح کیلئے اٹھائے گئے مختلف اقدامات سے آگاہ کیا۔
ملاقات میں سندھ میں سمگلنگ اور بجلی چوری کی روک تھام کے حوالے سے اقدامات پر بھی گفتگو کی گئی، وزیراعظم نے وزیر اعلیٰ سندھ کی قیادت میں صوبے کے انتظامی امور کے حوالے سے مثبت پیشرفت پر حکومت کی کوششوں کو سراہا۔