آصف زرداری اور بلاول بھٹو کے انتخابی مہم کیلئے ملک گیر دورے شیڈول

Published On 07 November,2023 03:54 pm

کراچی: (دنیا نیوز) عام انتخابات کیلئے سیاسی جماعتوں نے کمر کس لی، سابق صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کی انتخابی مہم کیلئے ملک گیر دورے شیڈول کر دیے گئے۔

سابق صدر آصف علی زرداری جنوبی پنجاب اور سندھ کے مختلف اضلاع کے دورے کریں گے، خیبرپختونخوا، جنوبی پنجاب کی متعدد شخصیات کا پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کا امکان ہے جبکہ سانگھڑ، دادو اور حیدر آباد میں آصف زرداری عمائدین سے خطاب اور ملاقاتیں کریں گے۔

دوسری جانب بلاول بھٹو زرداری 16 نومبر سے خیبرپختونخوا میں انتخابی مہم کا آغاز کریں گے، ایبٹ آباد، مردان، پشاور میں بھی اجتماعات سے خطاب کریں گے، سابق وزیر خارجہ نوشہرہ، دیر، چترال میں بھی ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے۔