کراچی: (دنیا نیوز) پیپلزپارٹی کے رہنما مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ہم تعصب اور کینہ پروری والی سیاست نہیں کریں گے۔
پیپلزپارٹی کے رہنما مرتضیٰ وہاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہاں کے لوگوں کی محبت کا شکر گزار ہوں، قانون کے مطابق الیکشن میں حصہ لے رہا ہوں، میں اللہ کا شکر گزار ہوں کہ لوگ آج مجھ سے اتنی محبت کررہے ہیں، وہ لوگ یہاں آئیں اور دیکھیں لوگ کتنی محبت کررہے ہیں۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پیپلزپارٹی اکیلے لڑ رہی ہے، ہماری خدمت کے جواب میں لوگ اب ہم سے محبت دکھا رہے ہیں، الیکشن سینٹرل میں ہوتا ہے تو الیکشن کمیشن ٹھیک ہو جاتا ہے۔
پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہا کہ مجھے کونسی سیٹ رکھنی ہے اور کونسی نہیں یہ فیصلہ پارٹی نے کرنا ہے، میرے لئے پورا کراچی ہی میرا یوسی ہے، ساری یوسیز میری ہیں، ہم تو مافیا کے خلاف کارروائی کررہے ہیں، جہاں جہاں پانی مافیا کام کررہی ہے ہم اس پر کارروائی کررہے ہیں۔