جی ڈی اے رہنما عادل الطاف انڑ اور عدنان الطاف انڑ پیپلز پارٹی میں شامل

Published On 02 November,2023 11:44 pm

کراچی: (دنیا نیوز) جی ڈی اے رہنما عادل الطاف انڑ اور عدنان الطاف انڑ نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔

پیپلز پارٹی رہنما فریال تالپور سے ملاقات کے دوران عادل الطاف انڑ اور عدنان الطاف انڑ نے پارٹی قیادت پر اعتماد کرتے ہوئے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

عادل الطاف انڑ اور عدنان الطاف انڑ کی پارٹی میں شمولیت کے موقع پر پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو، سید قائم علی شاہ، سہیل انور سیال بھی موجود تھے۔