70 سالہ معراج زمان نے ایک سال میں ہاتھ سے قرآن مجید لکھ دیا

Published On 08 November,2023 04:01 pm

صوابی: (مصطفیٰ کمال) ہمت مرداں مدد خدا کے مصداق انسان کے لیے کوئی کام مشکل نہیں بس صرف جذبہ اور ہمت ہونی چاہیے، صوابی کے 70 سالہ بزرگ شہری معراج زمان نے اپنے ہاتھوں سے ایک سال میں قرآن مجید لکھ دیا۔

معراج زمان نے کہا ہے کہ بہت عرصے سے میرا یہ شوق تھا کہ قرآن مجید کو اپنے ہاتھوں سے تحریر کروں، اب لفظی ترجمے کیساتھ قرآن مجید تحریر کررہا ہوں۔

واضح رہے کہ عمر کے اس حصے میں قرآن مجید تحریر کرنا اگرچہ ایک معجزہ بھی ہے مگر نوجوانوں کے لئے مشعل راہ بھی کہ انسان کے لیے کوئی کام مشکل نہیں بس ہمت اور جذبہ ہونا چاہیے۔