گورنر سندھ کی لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن آمد، پاکستانی کمیونٹی کے مسائل پر تبادلہ خیال

Published On 10 November,2023 10:05 pm

لندن: (دنیا نیوز) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن آمد، گورنر سندھ نے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے ہائی کمشنر سے برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا، گورنر سندھ نے ہائی کمیشن میں رکھی گئی مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی درج کئے۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کے اعزاز میں معروف پاکستانی بزنس مین قمر رضا نےعشائیہ دیا، عشائیہ میں لندن میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے اراکین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔