غیر قانونی مقیم افراد کی بے دخلی کا معاملہ: درخواست اعتراضات لگا کر واپس کردی گئی

Published On 11 November,2023 05:59 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی شہریوں کی بے دخلی کے معاملہ پر رجسٹرارسپریم کورٹ نے درخواست اعتراضات لگا کر واپس کر دی۔

سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے درخواست پر 6 اعتراضات عائد کئے ہیں، اعتراض میں کہا گیا درخواست میں آرٹیکل184(3) کا اختیار استعمال کرنے کے لئے مفاد عامہ کے نکتے کی نشان دہی نہیں کی گئی، انفرادی حق تلفی کے لئے آرٹیکل 184(3) کا استعمال نہیں کیا جا سکتا۔

اعتراض میں مزید کہا گیا درخواست میں آرٹیکل 184(3) کے استعمال کے لئے مناسب جواز فراہم نہیں کیا گیا، درخواست گزار نے ریلیف لینے کے لئے متعلقہ فورم سے رجوع نہیں کیا، آرٹیکل 248 کے تحت نگران وزیراعظم اور وزراء اعلیٰ کو فریق نہیں بنایا جا سکتا۔