اسلام آباد: (دنیا نیوز) ملک میں شہریوں کی جبری گمشدگیوں کے معاملے پر رجسٹرار سپریم کورٹ نے درخواست اعتراضات لگا کر واپس کر دی۔
اعتراضات میں کہا گیا درخواست میں آرٹیکل184(3) کا اختیار استعمال کرنے کے لئے مفاد عامہ کے نکتے کی نشاندہی نہیں کی گئی، انفرادی حق تلفی کے لئے آرٹیکل 184(3) کا استعمال نہیں کیا جا سکتا، درخواست میں آرٹیکل 184(3) کے استعمال کے لئے مناسب جواز فراہم نہیں کیا گیا۔
اعتراضات میں مزید کہا گیا درخواست گزار نے ریلیف لینے کے لئے متعلقہ فورم سے رجوع نہیں کیا، سینیٹر اعتزاز احسن نے ملک میں جبری گمشدگیوں کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔