کراچی: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ مسلم لیگ فنکشنل اور مسلم لیگ ن کے درمیان انتخابات سے متعلق سیاسی تبادلہ خیال ہو گیا ہے۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ نواز شریف کے حکم پر ایاز صادق ، بشیر میمن اور میں پیرا پگاڑا سے ملاقات کرنے آئے ہیں، مسلم لیگ ن اور مسلم لیگ فنکشنل کے درمیان ملاقات بہت اچھی رہی ہے۔
خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ میاں صاحب کی ہدایت پر پیر پگارا کے پاس حاضر ہوئے ہیں، بات چیت مثبت انداز میں ہوئی ہے، امید کرتے ہیں بات اسی انداز میں آگے بڑھے گی۔