راولپنڈی: (دنیا نیوز) سکیورٹی فورسز نے ضلع خیبر کے علاقے باڑہ میں آپریشن کر کے ایک دہشتگرد کو ہلاک کر دیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سکیورٹی فورسز کے جوان خفیہ معلومات کی اطلاع پر آپریشن کی غرض سے ضلع خیبر کے علاقے باڑہ پہنچے تو دہشت گردوں نے بھرپور مزاحمت کی۔
یہ بھی پڑھیں: سکیورٹی فورسز کی کارروائی، دہشتگرد جہنم واصل، 2 سپاہی شہید
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد موقع پر مارا گیا جس کی شناخت قدرت شاہ کے نام سے ہوئی ہے، دہشتگرد سے گولہ بارود برآمد ہوا، قدرت شاہ دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھا۔