راولپنڈی: (دنیا نیوز) ضلع گوادر میں دہشتگرد حملے میں شہید ہونے والے فوجیوں کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شہداء کی نمازِ جنازہ پسنی میں ادا کی گئی اور انہیں آبائی علاقوں میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا جائے گا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق نمازِ جنازہ میں اعلیٰ حاضر سروس اور سول انتظامیہ کے افسران نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں:سکیورٹی فورسز کی گاڑیوں پر دہشت گردوں کا حملہ، 14 جوان شہید
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج ملک سے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پُرعزم ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان کے علاقے پسنی سے اورماڑہ جانے والی سکیورٹی فورسز کی دو گاڑیوں پر دہشتگردوں کے حملے میں 14 فوجی جوان شہید ہوگئے تھے۔