لاہور: (دنیا نیوز) گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کہا کہ ملکی ترقی اور آگے بڑھنے کیلئے ہمیں جدید ٹیکنالوجی کو اپنانا ہوگا۔
گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکی ترقی کے لئے ہمیں مل کر کام کرنا ہوگا، جدید ٹیکنالوجی نے دنیا کا نقشہ تبدیل کر دیا ہے، تربیت یافتہ افرادی قوت ہی کسی ملک کا اصل اثاثہ ہوتی ہے۔
محمد بلیغ الرحمان نے کہا کہ والدین، اساتذہ اور ہمارے بڑوں کا طلبہ کی کردار سازی میں اہم کردار ہے، طلبہ کو منزل کے حصول کے لئے سخت محنت کرنا ہوگی، مایوسی سے بچنا اور امید کا دامن ہاتھ سے نہ جانے دینا ہی اصل کامیابی ہے۔