سرکاری اراضی پر قبضے کا کیس: حلیم عادل کیخلاف فرد جرم کی کارروائی مؤخر

Published On 18 November,2023 06:03 pm

کراچی: (دنیا نیوز) انسداد تجاوزات عدالت نے تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کے خلاف سرکاری اراضی پر قبضے کے کیس میں سرکاری وکیل کی غیر حاضری پر فرد جرم کی کارروائی مؤخر کر دی۔

جیل حکام نے تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کو عدالت میں پیش کیا، وکیل حلیم عادل شیخ نے اپنے دلائل میں کہا کہ پراسیکیوشن مقدمے میں تاخیری حربے استعمال کر رہی ہے، اسی مقدمے کی بنیاد پر انسداد دہشتگردی کا مقدمہ بنایا گیا تھا۔

حلیم عادل شیخ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ انسداد دہشتگردی عدالت کے مقدمے میں بری ہوچکے ہیں، اینٹی انکروچمنٹ کے مقدمے میں ڈیڑھ برس بعد بھی کوئی پیشرفت نہیں ہوسکی ہے، ہم چاہتے ہیں مقدمہ چلایا جائے تاکہ سچائی سامنے آ سکے۔

بعدازاں سرکاری وکیل کی غیر حاضری کے باعث عدالت نے مقدمے کی سماعت 2 دسمبر تک ملتوی کر دی۔