اسلام آباد: (دنیانیوز) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف غیر شرعی نکاح میں درخواست بریت کے کیس پرسماعت 25 نومبرتک ملتوی کردی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف غیر شرعی نکاح میں درخواست بریت کے کیس پر سماعت ہوئی ،سینئر سول جج قدرت اللہ نے کیس کی سماعت کی ۔
چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل شیر افضل مروت عدالت کے روبرو پیش ہوئے جبکہ پراسیکیوٹر رضوان عباسی عدالت پیش نہ ہوئے ۔
رضوان عباسی کے معاون وکیل عدالت کے روبرو پیش ہوئے اور درخواست کی کہ رضوان عباسی دیگر کیسز میں مصروف ہونے کے باعث عدالت پیش نہیں ہوسکتے۔
جس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ غیر شرعی نکاح کیس میں رضوان عباسی ہی دلائل دیں گے، آئندہ کی کوئی تاریخ دے دیں۔
عدالت نے کیس کی سماعت 25 نومبر تک ملتوی کرتے ہوئے فریقین سے درخواست بریت پر دلائل طلب کرلیے۔