راولپنڈی: (دنیا نیوز) سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان کے علاقے خیسور میں انٹیلی جنس آپریشن کیا، سکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا پتہ لگایا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گردوں کا سرغنہ ابراہیم عرف موسیٰ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھا، مارے گئے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا گیا۔
آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری رہے گا، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔