اسلام آباد: (دنیا نیوز) سینیٹر نوابزادہ عمر فاروق نے کہا کہ چمن کے لوگوں کا بارڈر پار جانے کیلئے ویزوں کا مسئلہ حل کیا جائے۔
سینیٹر نوابزادہ عمر فاروق نے ایوان بالا میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بارڈر سے جب چیزیں نکلتی ہیں تب کوئٹہ پہنچتی ہیں، جب گوداموں میں پہنچتی ہیں تو چھاپہ پڑ جاتا ہے، بارڈر کے اس پار ساری زمین ہمارے چمن والوں کی ہیں، افغانستان سے زیادہ لوگ نہیں آتے یہاں سے وہاں جاتے ہیں۔
عمر فاروق نے کہا کہ ایک کاغذ کے نوٹیفکیشن سے معاشی قتل نہ کیا جائے، اس سے ملک کا نقصان ہوگا، نوجوان ملک کے خلاف سوچ رہے ہیں۔