اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی محتسب کی ٹیم نے جی ایٹ اور جی ٹین پاسپورٹ آفس کا دورہ کیا۔
شہریوں کی جانب سے ارجنٹ فیس بھرنے کے باوجود پاسپورٹ میں تاخیر پر ڈی جی پاسپورٹ کی سرزنش کی، وفاقی محتسب نے پاسپورٹ تاخیر سے ملنے پر صارفین کو ارجنٹ فیس واپس دینے کی ہدایت کر دی۔
وفاقی محتسب کی ٹیم نے سیکرٹری داخلہ کو معاملات کا جائزہ لے کر بیک لاک ختم کرنے کی ہدایت کر دی۔
وفاقی محتسب نے جی ٹین پاسپورٹ آفس میں انتظامات کو مؤثر بنانے کے بھی احکامات جاری کیے، واضح رہے کہ جی ٹین آفس میں شہری مہینوں سے پاسپورٹ کے انتظار میں تھے۔