شہید سپاہی شاہ زیب کی نماز جنازہ گوجر خان میں ادا کر دی گئی

Published On 21 November,2023 07:36 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان میں شہید ہونے والے سپاہی شاہ زیب کی نماز جنازہ گوجر خان میں ادا کر دی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق شہید کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی گاؤں میں سپرد خاک کر دیا گیا، نماز جنازہ میں سینئر حاضر سروس فوجی افسران، عزیز و اقارب اور اہل علاقہ نے شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہادت قبول کرنے والے سپاہی شاہ زیب کی عمر 26 سال تھی، شہید سپاہی ضلع راولپنڈی کا رہائشی تھا، سپاہی شاہ زیب کی شہادت دیسی ساختہ بم پھٹنے سے ہوئی تھی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج مادر وطن سے دہشت گردی کی لعنت کو ہر قیمت پر ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔