بلاول بھٹو زرداری آج چترال میں ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے

Published On 22 November,2023 12:40 pm

چترال: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آج چترال کا دورہ کریں گے۔

بلاول بھٹو زرداری فٹبال گراؤنڈ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے، ورکرز کنونشن کے لئے فٹبال گراونڈ میں تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

ورکرز کنونشن میں شرکت کے لئے کارکنوں کی پنڈال میں آمد کا سلسلہ جاری ہے، چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو ہیلی کاپٹر کے ذریعے سے چترال پہنچیں گے۔