دونوں ممالک سے گزارش ہے کرتارپور کی طرح دیگر مقامات کی بھی یاترا کرائیں: سکھ یاتری

Published On 25 November,2023 08:07 pm

ننکانہ صاحب: (دنیا نیوز) بھارت سے آئے سکھ یاتریوں نے دونوں ممالک سے گزارش کرتے ہوئے کہا کہ کرتارپور کی طرح دیگر مقامات کی بھی یاترا کرائی جائے۔

بھارت سے آئے یاتریوں کے جتھہ دار سردار خوشویندر سنگھ نے ’دنیا نیوز‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان اور پنجاب پولیس کی طرف سے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں، پنجاب پولیس کی طرف سے بہترین اور مکمل انتظامات پر مبارکباد دیتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: بابا گورونانک کی جنم دن تقریبات: 1148 بھارتی سکھ یاتری ننکانہ پہنچ گئے

سردار خوشویندرسنگھ نے کہا کہ بابا نانک کا پیغام پوری دنیا کے لئے ہے آپس میں بھائی چارہ ہونا چاہئے، ہر سکھ کی خواہش اور دعا ہے کہ اپنے مذہبی مقامات کی یاترا کرے، وہ وقت دور نہیں جب پوری دنیا کے سکھ اپنے مذہبی مقامات کی یاترا کریں گے۔

 واضح رہے کہ 1148 بھارتی سکھ یاتری سپیشل بسوں کے ذریعے گوردوارہ جنم استھان ننکانہ پہنچے تھے، ڈپٹی کمشنر، ڈی پی او اور وقف املاک بورڈ کے حکام نے بھارتی سکھ یاتریوں کا استقبال کیا تھا۔