عدت میں نکاح شرمناک جرم، قاضی کو حق ہے وہ سخت سے سخت سزا دے: طاہر اشرفی

Published On 25 November,2023 06:53 pm

لاہور: (دنیا نیوز) علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ عدت میں نکاح کرنا شرمناک جرم ہے، قاضی کو حق حاصل ہے وہ سخت سے سخت سزا دے۔

علامہ طاہراشرفی نے ’دنیا نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شریعت کہتی ہے اگرعدت کے دوران نکاح ہوا تونکاح ہوا ہی نہیں، اگر نکاح کرلیا تو دھوکہ دہی اور شریعت کی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی افسوس ناک عمل ہے، میں تو اس کو جہالت ہی سمجھتا ہوں، عدالت چاہے تو اسلامی نظریاتی کونسل سے بھی رائے لے سکتی ہے، کسی بھی صورت دوران عدت نکاح جائزنہیں ہے۔

علامہ طاہراشرفی نے کہا کہ یہ میاں، بیوی کا تعلق نہیں ایک جرم اور گناہ تھا، اس طرح کا عمل قابل مذمت ہے، خاورمانیکا اتنا عرصہ کیوں خاموش رہے؟ ایک جرم خاور مانیکا اور دوسرا جرم چھپانے والوں نے کیا، نکاح خواہ سے بھی پوچھنا چاہیے۔

انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ نکاح خواہ کی ذمہ داری ہے وہ پوچھے عدت پوری ہوئی یا نہیں۔