بابا گورونانک کی جنم دن تقریبات: 1148 بھارتی سکھ یاتری ننکانہ پہنچ گئے

Published On 25 November,2023 06:52 pm

ننکانہ صاحب: (دنیا نیوز) بابا گورونانک کے 554 ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے دنیا بھر سے سکھ یاتریوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

1148 بھارتی سکھ یاتری بھی سپیشل بسوں کے ذریعے گورودوارہ جنم استھان ننکانہ پہنچ گئے، ڈپٹی کمشنر، ڈی پی او اور وقف املاک بورڈ کے حکام نے بھارتی سکھ یاتریوں کا استقبال کیا۔

بابا گورونانک کے جنم دن کی تقریبات 27 نومبر کی رات گئے تک جاری رہیں گی، ضلعی انتظامیہ کی طرف سے سکیورٹی کے سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔